STUDY
AND
EXAM
.COM

Urdu Jokes & Funny SMS

Page - 3

ایک سردارہر روز کیچن میں جاتا اور چینی کا ڈبہ اُٹھا تا اور دیکھ کر واپس رکھ دیتاتھا۔
وہ ایسا کیوں کرتا تھا۔۔؟
کیونکہ ڈاکٹر نے اُسے کہا تھا کہ
"روزانہ اپنی شوگر چیک کیا کرو"    

ایک بچہ سکول دیر سے پہنچاتو اُستانی نے کہا:
"تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سکول آٹھ بجے شروع ہوجاتا ہے"
بچہ انتہائی معصومیت سے بولا: مس وقت کی پابندی ضروری ہے۔۔ آپ میرا انتظار مت کیا کریں، سکول شروع کردیا کریں۔    

مجرم: کوشس کرنا کہ مجھے پھانسی نہ ہوجائے، چاہے عمر قید ہوجائے لیکن سزائےموت سے بچ جاوں۔
سردار وکیل:ٹھیک ہے ، تم فکر مت کرو۔
کیس کے کاروائی کے بعدمجرم وکیل سے:کیا بنا؟
سردار وکیل: بڑی مشکل سے عمر قید کروائی ہے ورنہ جج تو تمہیں رہا کرنے پر تُلا ہوا تھا۔    

سردار اپنے بیٹے سے:یہ تم کیسی ماچس لائے ہو، ایک بھی تیلی نہیں جل رہی ؟
بیٹا:کیا بات کرتے ہو، اَبا ایک ایک تیلی چیک کرکے لایا ہوں سب جل رہی تھی۔    

میاں بیوی چوری کے موضوع پر بات کررہے تھے۔
شوہر: جو شخص چوری کرتا ہے ،وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے۔
بیوی رومانٹک انداز میں بولی: اور آپ نے جو شادی سے پہلے میری نیندیں چرائی تھیں، اُن کے بارے میں کیا خیال ہے؟
شوہر: کہہ تو رہا ہوں کہ وہ بعد میں ضرور پچھتاتا ہے۔    

ٹیچر : تم سکول دیر سے کیو ں آئے؟
بچہ: امی ابو لڑ رہے تھے، اِس لیے۔
ٹیچر: امی ابو  لڑ رہے تھے تو تم کیوں لیٹ ہوگئے؟
بچہ: وہ میرا یک جوتا ا بو کے پاس تھا اوردوسرا جوتا امی کے پاس تھا۔    

ایک چرسی بس میں چرس پی رہا تھا
ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ہوا بابا جی بولا:
"تم جہنم کے راستے پر جا رہے ہو"
چرسی بولا: اَرے ڈرائیور۔۔ بس روکو۔۔ میں نے تو ملتان جانا ہے۔    

بیٹا پانچ مضمونوں میں فیل ہوگیا تو باپ نے غصہ سے کہا:
آج کے بعد مجھے اَبا مت کہنا۔
بیٹا:  اُو جانے دیں اَبا۔یہ تو دسمبر ٹیسٹ تھا کوئی DNA test  تو نہیں تھا۔    

پولیس : سردار جی تم نے 30 بندوں کا قتل کیسے کیا؟
سردار جی: میں گاڑی تیز چلا رہا تھا  اور بریک فیل ہوگئی، سامنے دیکھا تو ایک طرف 2بندے تھے اور دوسری طرف ایک بارات جا رہی تھی۔اَب آپ خود بتاومجھے گاڑی کس طرف موڑنی چاہیے تھی؟
پولیس:ظاہر سی بات ہے ،جس طرف دو آدمی تھے۔
سردار:بس میں نے بھی یہی سوچا۔ مگر جیسے ہی میں نے گاڑی موڑی تو وہ دونوں بھاگ کر بارات میں گھس گئے۔    

ایک شخص اپنی بیوی کے پاس پریشانی کی حالت میں آیا۔
بیوی نے پوچھا : آپ کو کیا ہوا ہے؟
شوہر: بادشاہ نے حکم دیا ہے کہ جو شخص دوسری شادی نہ کرے اُسے قتل کیا جائے  گا۔
بیوی: کتنی سعادت کی بات ہے کہ آپ شہید ہونے جا رہے ہیں۔    

سردار بہت دیر سے اپنی خوبصورت منگیتر کو دیکھ رہا تھا۔
لڑکی شرما کر بولی:کیا دیکھ رہے ہو؟
سردار: میں یہ سوچ رہا ہوں کہ اگر تم میری امی ہوتی تو میں بھی کتنا خوبصورت ہوتا۔    

ایک آدمی کی ایک ٹانگ نیلی ہوگئی تو حکیم صاحب کے پاس گیا۔
حکیم صاحب نے کہابھئی زہر پھیل گیا ہے۔ ٹانگ کاٹنا پڑے گی۔ تو  ٹا نگ کاٹ دی اور پلاسٹک کی ٹانگ لگا دی۔
کچھ دنوں  بعد  دوسری ٹانگ بھی نیلی ہوگئی تو حکیم صاحب نے دوسری ٹانگ بھی کاٹ دی اور پلاسٹک کی ٹانگ لگا دی۔
کچھ دنو ں بعد پلاسٹک کی ٹانگ بھی نیلی ہوگئی تو۔۔۔
حکیم صاحب: یا ر تیری بیماری اَب سمجھ میں آگئی،
تیری دھوتی کا رنگ اُترتا ہے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔    

ایک عورت اپنی پڑوسن کو کہہ رہی تھی
"تجھے معلوم ہے کہ 20   سال تک میری کوئی اولاد نہیں ہوئی"
پڑوسن )حیرانی سے ( : پھر تو نے کیا کیا؟
عورت: پھر میں 21  سال کی ہوئی تو میرے پاپا نے میری شادی کردی،پھر جا کے مُنا ہوا۔
‏پڑوسن کھڑے کھڑے بے ہوش ہوگئی۔    

مسجد میں اعلان ہورہاتھاکہ ایک بچہ ملا ہے ،جن کا ہے آکر لے جائے۔
ایک سردار جلدی جلدی آگیا اور بولا:
مجھے بھی دکھاو جن کا بچہ کیسا ہوتا ہے،کھبی دیکھا نہیں۔    

آدمی اپنے دوست سے:کیا بیوی سے لڑائی ختم ہوئی؟
دوست : ہا ں گھٹنے ٹیک کر میرے پاس آئی تھی۔
آدمی: گھٹنے ٹیک کر اُس نے کیا کہا ؟
دوست: کہا کہ بیڈ کے نیچے سے نکل آو، کچھ نہیں کہتی۔    

Next
8
7
6
5
4
3
2
1
Back