Future Perfect Continuous Tense
فعل ِ مستقبل جاری
یہ Tense ایسے کام کو بیان کرنے کےلیے استعمال ہوتا ہے جو مستقبل میں ایک خاص وقت سے جاری رہےگایا ایک خاص دورانیہ کے لیے جاری رہےگا۔ اِس لیے جملہ میں کام کے مستقبل میں جاری رہنے کے ساتھ وقت کا حوالہ بھی دیا گیا ہوتا ہے۔ مثلاً "میں 2025 سے ایک ہسپتال میں کام کرہا ہوں گا"۔ منفی جملو ں میں سوالیہ جملوں میں will / shall کو subject سے پہلے لگایا جاتاہے اور
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں "رہاہوگا""رہی ہوگی""رہے ہوں گے" جیسے الفاظ آتے ہیں اور جملہ میں وقت کا حوالہ بھی دیا گیا ہوتا ہے۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی پہلی فارم کے ساتھ ing لگا تے ہیں۔
اِس Tense میں helping verbs یعنی
اگر جملہ کا subject کسی کا نام یا he, she, it, you, they ہو تو جملہ میں
جملہ کا subject اگر I یا we ہو تو جملہ میں
جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ اِن جملو ں میں کام کے وقت کا حوالہ دیا گیا ہوتاہے۔انگریزی میں کام کے وقت کو ظاہر کرنے کے لیے since اور for استعمال ہوتے ہیں۔اگر کام کے شروع ہونے کا وقت بالکل صحیح معلوم ہو ) مثلاً 2015 سے ، 3 بجے سے ( تو since استعمال ہوگا۔ اگر کام کے شروع ہونے ک ا صحیح وقت معلوم نہیں ہولیکن صرف وقت کا دورانیہ دیا گیا ہو )مثلا 4دنوں سے ، 5 گھنٹوں سے ( تو for استعمال ہوگا۔