Past Perfect Continuous Tense
فعلِ ماضی مکمل جاری
یہ Tense اُن جملوں کے لیے استعمال ہوتاہے جن میں کام ماضی میں ایک خاص وقت یا دورانیہ کے لیے جاری رہا ہوتا ہے۔اِس لیے جملہ میں کام کےماضی میں جاری رہنے کے ساتھ وقت کا حوالہ بھی دیا گیا ہوتا ہے۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں "رہاتھا""رہی تھی""رہےتھے" جیسے الفاظ آتے ہیں اور جملہ میں وقت کا حوالہ بھی دیا گیا ہوتا ہے۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی پہلی فارم کے ساتھ ing لگا تے ہیں۔
اِسTense میں helping verb یعنی
جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ اِن جملو ں میں کام کے وقت کا حوالہ دیا گیا ہوتاہے۔انگریزی میں کام کے وقت کو ظاہر کرنے کے لیے since اور for استعمال ہوتے ہیں۔اگر کام کے شروع ہونے کا وقت بالکل صحیح معلوم ہو ) مثلاً 2015 سے ، 3 بجے سے ( تو since استعمال ہوگا۔ اگر کام کے شروع ہونے ک ا صحیح وقت معلوم نہیں ہولیکن صرف وقت کا دورانیہ دیا گیا ہو )مثلا 4دنوں سے ، 5 گھنٹوں سے ( تو for استعمال ہوگا۔
Subject + had been + verb (1st form+ing) + since/for + time
منفی جملو ں میں
Subject + had not been + verb (1st form+ing) + since/for + time
سوالیہ جملوں میں had کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہےاور been جملہ کے اندر subject کے بعد آتاہے۔یعنی جملہ had سے شروع ہوتا ہے۔
Had + subject + been + verb (1st form+ing) + since/for + time