Future Indefinite Tense
فعلِ مستقبل مطلق
یہ Tense اُ س کام کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جومستقبل میں کیا جائے گا۔ یعنی کام آنے والے قت میں کیا جائے گا۔ مثلاً "میں کل لاہور جاوں گا"۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں "گا""گی""گے " جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی پہلی فارم کا استعمال کیا جاتاہے۔
اِس Tense میں helping verbs یعنی will اور shall استعمال ہوتے ہیں۔
اگر جملہ کا subject کسی کا نام یا he, she, it, you, they ہے تو جملہ میں will استعمال ہوتا ہے۔
جملہ کا subject اگر I یا we ہے تو جملہ میں shall استعمال ہوتا ہے۔
ایک بات نوٹ کرلیں subject کے لیے will یا shall کا استعمال ہمیشہ اُوپر دیے گئے rules کے مطابق کرینگے لیکن اگر آپ نے کسی بات پر زوردینا ہو یا کسی بات کو یقینی بناکر پیش کرنا ہوتا ہے مثلاً 'میں کل لاہورضرور جاوں گا' تو اِس صورت میں will اور shall کا استعمال اُلٹا ہوگا،یعنی I اور we کے لیے will استعمال کرینگے اور he, she it, you, they, کے لیے shall استعمال کرینگے۔
![](img/arrow.gif)
منفی جملو ں میں will اور shall کے بعد NOT استعمال ہوتا ہے۔
![](img/arrow.gif)
سوالیہ جملوں میں will اور shall کو subjectسے پہلے لگایا جاتاہے ۔یعنی جملہ will یا shall سے شروع ہوتا ہے۔
![](img/arrow.gif)