Future Perfect Tense
فعل ِمستقبل مکمل
یہ Tense ایسے کاموں کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہےجو آنے والےوقت میں کیا جائے گا۔اِس کو فعلِ مستقبل مکمل اِس لیے کہتے ہیں کہ اس میں مستقبل میں کام کے مکمل ہوجانے کا تاثر ملتا ہے۔ مثلاً "میں اگلے مہینے اپنا کام ختم کرچکا ہوں گا"۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں"چکا ہوگا""چکی ہوگی""چکے ہوں گے""کیاہوگا"'لیا ہوگا" جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی تیسری فارم کا استعمال کیا جاتاہے۔
اِس Tense میں helping verbs یعنی
will have
اور
shall have
استعمال ہوتے ہیں۔
اگر جملہ کا subject کسی کا نام یا he, she, it, you, they ہے تو جملہ میں
will have
استعمال ہوتا ہے۔
جملہ کا subject اگر I یا we ہے تو جملہ میں
shall have
استعمال ہوتا ہے۔
POSITIVE SENTENCES
مثبت جملے
Subject + will have/shall have + 3rd form of verb + object
:مثالیں
وہ اپنا کام مکمل کر چکا ہوگا
He will have completed his work.
وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہوں گے
He will have reached his house.
وہ کالج جا چکی ہوگی
She will have gone to college.
وہ نیا گھر بنا چکے ہوں گے
They will have built a new house.
میں نے اپنا کاروبار شروع کیا ہوگا
I shall have started my business.
اُس نے سچ بولا ہوگا
He will have spoken the truth.
اُنہوں نے نوکری کے لیے درخواست دی ہوگی
They will have applied for the job.
اُس نے مقابلہ میں حصہ لیا ہو گا
He will have participated in the competition.
اُسے بُرا لگا ہوگا
She will have felt bad.
ساجد اُسے پہچان چکا ہوگا
Sajid will have recognized him.
تم نے اپنے پیسے الماری میں رکھے ہوں گے
You will have kept your money in the cupboard.
بچے سو چکے ہوں گے
The kids will have slept.
ہم اپنے مشن میں کام ہوچکے ہوں گے
We shall have succeeded in our mission.
NEGATIVE SENTENCES
منفی جملے
منفی جملو ں میں will not have یا shall not have استعما ل ہوتا ہے۔
Subject + will not have/shall not have + 3rd form verb + object
:مثالیں
وہ اپنے گھر نہیں پہنچا ہوگا
He will not have reached his home.
اُس نے کھانا نہیں کھایا ہوگا
She will have not eaten the meal.
وہ اپنی ڈگری مکمل نہیں کر چکا ہوگا
He will have not completed his degree.
اُسے میرا خط نہیں ملا ہوگا۔
She will not have received my letter.
اُس نے تمہاری پیسے نہیں چرائے ہوں گے
He will not have stolen your money.
تم نے اِس کے بارے میں نہیں سوچا ہوگا
You will not have thought about it.
وہ سارے پیسے خرچ نہیں کرچکے ہوں گے
They will have not spent all the money.
ہم نے اپنا مقصد حاصل نہیں کیا ہوگا
We shall not have achieved their aim.
اُس نے تمہیں دھوکہ نہیں دیا ہوگا
He will not have cheated you.
میں نے نئی گاڑی نہیں خریدی ہوگی
I shall not have bought a new car.
QUESTION SENTENCES
سوالیہ جملے
سوالیہ جملوں میں will اور shall کو subject سے پہلے لگایا جاتاہے اور have جملہ کے اندر ہوتا ہے۔یعنی جملہ will یا shall سے شروع ہوتا ہے۔
Will/shall + subject +
have + 3rd form of verb + object
:مثالیں
کیا اُس نے اپنے دوست کی مدد کی ہوگی؟
Will he have helped his friend?
کیا وہ اپنا کام مکمل کر چکی ہوگی؟
Will she have completed his work?
کیا اُنہوں نے اپنا گھر بنا لیا ہوگا؟
Will they have built their house.
کیا وہ اپنے دوست سے ملا ہوگا؟
Will he have met his friend?
کیا وہ سکو ل میں داخلہ لے چکی ہوگی؟
Will she have taken admission in school?
کیا تم نے اِس کے بارے میں فیصلہ کر لیا ہوگا؟
Will you have decided about it?
کیا اُنہوں نے جواب صحیح دیا ہوگا؟
Will they have answered correctly?
کیا میں تمہاری باتیں بھول چکا ہوں گا؟
Shall I have forgotten your words?
کیا ہم انعام جیت گئے ہوں گے؟
Shall we have won the prize?
نوٹ : انگریزی گرائمر کے مطابق Future Perfect Tense مستقبل میں مکمل ہوجانے والے کاموں کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ لیکن اُردو گرائمر میں ایک اصطلاح "ماضی شکیہ "بھی ہے یعنی وہ جملہ جس میں گزرے ہوئے زمانے میں کسی کام کے ہونے کو شک کے ساتھ ظاہر کیا جائے، مثلاً "اُس نے کھانا کھایا ہوگا"۔"اُس نے اپنا کام ختم کیا ہوگا""وہ چلا گیا ہوگا"۔ایسے جملے عموماً پور ے یقین کے ساتھ نہیں بولے جاتے بلکہ تھوڑےشک کے ساتھ بولےجاتے ہیں۔چونکہ اِن جملوں کی ساخت Future Perfect Tense کی طرح ہے تو ایسے جملوں کو بھی انگریزی میں ترجمہ کرنے کے لیے Future Perfect Tense ہی استعمال ہوتا ہے۔