Present
Indefinite Tense
فعلِ حال مطلق
یہ Tense ایسے کام کےاظہارکے لیے استعمال ہوتا ہےجو حال میں یعنی موجودہ وقت میں کیا جاتاہے۔یہ حال میں کیے جانے والا کوئی کام بھی ہوسکتا ہے لیکن ایسے کام عموماً مستقل بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ یہ Tense اُن باتوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جو ہمیشہ سچ رہتی ہیں مثلا "سورج مشرق میں طلوع ہوتا ہے"۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں "تاہے"" تی ہے ""تے ہیں " جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
POSITIVE SENTENCES
مثبت جملے
اِس Tense میں verb کی پہلی فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر جملہ کا subject کسی شخص کا نام یا he, she, it, singular noun ہو تو verb کے ساتھ “-s” یا “-es” کا اضافہ کیا جاتا ہے۔
اگر جملہ کا subject اِس کے علاوہ کوئی لفظ ہے یعنی we, they, you, plural noun ہو تو verb کے ساتھ “-s” یا -es” “کا اضافہ نہیں کیا جاتا۔
Subject + 1
st form of verb + object
:مثالیں
میں سکول جاتا ہوں
I go to school.
وہ سکول جاتا ہے۔
He goes to school.
میں ایک خط لکھتا ہوں
I write a letter.
وہ ایک خط لکھتا ہے۔
He writes a letter.
وہ لاہور میں رہتی ہے۔
She lives in Lahore.
میں غریب لوگوں کی مدد کرتا ہوں
I help poor people.
وہ پھل بیچتا ہے۔
He sells fruits.
بچے کارٹون دیکھتے ہیں
Kids watch cartoon.
ساجد ایک ہسپتا ل میں کام کرتا ہے۔
Sajid works in a hospital.
وہ بہت پیسے کماتا ہے۔
He earns a lot of money.
تم مجھے اچھی طرح جانتے ہو
You know me very well.
وہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔
He always speaks the truth.
صائمہ اپنے کپڑے دھوتی ہے۔
Saima washes her clothes.
ہم اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں
We love our country.
وہ ہمیشہ دوسروں پر تنقید کرتا ہے۔
He always criticizes others.
سورج مشرق میں طلوع ہوتا ہے۔
The sun rises in the east.
NEGATIVE SENTENCES
منفی جملے
منفی جملوں میں do not اور does not کا استعمال کیا جاتاہے۔
اگر جملہ کا subject کسی شخص کا نام یا he, she, it, singular noun ہے تو جملہ میں does not استعمال ہوتاہے۔
اگر جملہ کا subject اِس کے علاوہ کوئی لفظ ہے یعنی we, they, you, plural noun ہے تو جملہ میں do not استعمال ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ منفی جملوں میں verb کے ساتھ “-s” یا “-es” کا اضافہ نہیں کیا جاتا۔
Subject + does
not / do
not + 1
st form of verb + object
:مثالیں
میں سکول نہیں جاتا ہوں
I do not go to school.
وہ سکول نہیں جاتا ہے۔
He does not go to school.
ہم کرسیاں نہیں بناتے ہیں
We do not make chairs.
وہ گانا نہیں گاتی ہے۔
She does not sing a song.
وہ سبزیاں نہیں کھاتا ہے۔
He does not eat vegetables.
صائمہ کتابیں نہیں خریدتی ہے۔
Saima does not buy books.
میں جھوٹ نہیں بولتا ہوں
I do not tell a lie.
وہ ٹی وی نہیں دیکھتے ہیں
They do not watch TV.
تم سچ نہیں بولتے ہو
You do not speak the truth.
وہ سگریٹ نہیں پیتا ہے۔
He does not smoke.
QUESTION SENTENCES
سوالیہ جملے
اگر جملہ کا subject کسی شخص کا نام یا he, she, it, singular noun ہے تو جملہ does سے شروع ہوتا ہے۔
اگر جملہ کا subject اِس کے علاوہ کوئی لفظ ہے یعنی we, they, you, plural noun ہے تو جملہ do سے شروع ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ سوالیہ جملوں میں verb کے ساتھ “-s” یا “-es” کا اضافہ نہیں کیا جاتا۔
Does/Do + subject + 1
st form of verb + object
:مثالیں
کیا تم سکول جاتے ہو؟
Do you go to school?
کیا وہ اپنی کتابیں پڑھتا ہے؟
Does he read his books?
کیا وہ گانا گاتی ہے؟
Does she sing a song?
کیا وہ ٹی وی دیکھتے ہیں؟
Do they watch TV?
کیا وہ ایک کارخانے میں کام کرتا ہے؟
Does he work in a factory?
کیا تم غریب لوگوں کی مدد کرتے ہو؟
Do you help poor people?
کیا ہم اپنا گھر صاف کرتے ہیں؟
Do we clean our house?
کیا میں اچھا کھیلتا ہوں؟
Do I play well?
کیا ساجد پھل بیچتا ہے؟
Does Sajid sell fruits?
نوٹ: Present Indefinite Tenseکو انگریزی میں Present Simple Tense بھی کہا جاتا ہے۔