Past Indefinite Tense
فعلِ ماضی مطلق
یہ Tense ایسے کام کے اظہارکے لیے استعمال ہوتا ہے جو گزرے ہوئے وقت میں کیاگیا ہو اورعموما اِسے کیے ہوئے ابھی اِتنا زیادہ وقت نہیں گزرا ہوتا۔عام طور پر ایسے کام اُسی دن ہوئے ہوتے ہیں جب اُس کے بارے میں بولا جارہا ہوتا ہے یا بولنے سے کچھ دیر پہلے ہوئے ہوتے ہیں۔ مثلاً 'وہ سکول چلا گیا'۔ 'اُس نے کھانا کھا لیا'۔ 'میں نےاُسےبازار میں دیکھا'۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِس Tense کے جملوں کے آخر میں"کیا""لیا""گیا""گئی""گئے" جیسے الفاظ آتے ہیں۔اِن جملوں کے آخر میں ایسے اور الفاظ بھی آسکتے ہیں مثلاً 'دیکھا' تو آسانی کے لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایسے جملوں کے آخر میں آ ، اے ، ای جیسی آوازیں آتی ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
POSITIVE SENTENCES
مثبت جملے
اِس Tense میں verb کی دوسری فارم کا استعمال ہوتا ہے۔
Subject + 2nd form of verb + Object
:مثالیں
میں نے اپنا کام ختم کیا
I finished my work.
میں نے ایک سیب کھایا
I ate an apple.
اُس نے ایک خط لکھا
She wrote a letter.
اُس نے لیپ ٹاپ خریدا
He bought a laptop.
میں نے اُسے گلی میں دیکھا
I saw him in the street.
انہوں نے ایک انعام جیتا
They won a prize.
ہم نے اُس کی مدد کی۔
We helped him.
اُس نے ایک سوال پوچھا
He asked a question.
اُس نے امتحان پا س کیا
She passed the exam.
وہ سکول گیا
He went to school.
اُس نے اپنا کمرہ صاف کیا
She cleaned her room.
ساجد نے مجھے ایک تحفہ دیا
Sajid gave me a gift.
میں نے اُس کی دعوت قبول کرلی
I accepted his invitation.
اُس نے مجھے حیران کردیا
He surprised me.
NEGATIVE SENTENCES
منفی جملے
منفی جملو ں میں did not استعمال ہوتا ہے۔
منفی جملوں میں verb کی پہلی فارم کا استعمال ہوگا۔یا د رہے کہ منفی جملو ں میں verb کی دوسری فارم کا استعمال نہیں کرینگے ۔
Subject + did not + 1st form of verb + object
:مثالیں
میں نے اُسے گلی میں نہیں دیکھا
I did not see him in the street.
اُس نے گاڑی نہیں خریدی
He did not buy a car.
وہ سکول نہیں گیا
He did not go to school.
اُس نے اپنے کپڑے نہیں دھوئے
She did not wash her clothes.
وہ یہاں نہیں آیا
He did not come here.
اُنہوں نے میری مدد نہیں کی
They did not help me.
اُس نے کھانا نہیں کھایا
She did not eat the meal.
ہم اُس سے نہیں ملے
We did not meet him.
میں نے اُسے خط نہیں لکھا
I did not write a letter to him.
اُسے نوکری نہیں ملی
He did not get the job.
QUESTION SENTENCES
سوالیہ جملے
سوالیہ جملو ں میں did کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہے یعنی جملے did سے شروع ہوتے ہیں۔
سوالیہ جملوں میں verb کی پہلی فارم کا استعمال ہوگا۔یا د رہےکہ سوالیہ جملو ں میںverb کی دوسری فارم کا استعمال نہیں کرینگے۔
Did + subject + 1st form of verb + object
:مثالیں
کیا اُس نے کھانا کھالیا؟
Did he eat the meal?
کیا وہ سکول گیا؟
Did he go to school?
کیا اُس نے ایک نظم لکھ لی؟
Did she write a poem?
کیا اُس نے اپنا کمرہ صاف کیا؟
Did she clean her room?
کیا تم نے اُسے دیکھا؟
Did you see him?
کیا اُنہوں نے تمہاری مدد کی؟
Did they help you?
کیا تم نے یہ کتاب پڑھ لی؟
Did you read this book?
کیا اُس نے دوائی کھالی؟
Did she take her medicine?
کیا تم اُس سے ملے؟
Did he meet you?
کیا ہم نے انعام جیت لیا؟
Did we win a prize?
کیا میں نے جھوٹ بولا؟
Did I tell a lie?
نوٹ: Past Indefinite Tenseکو انگریزی میں Past Simple Tense بھی کہا جاتا ہے۔