Future Indefinite Tense
فعلِ مستقبل مطلق
یہ Tense اُ س کام کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جومستقبل میں کیا جائے گا۔ یعنی کام آنے والے قت میں کیا جائے گا۔ مثلاً "میں کل لاہور جاوں گا"۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں "گا""گی""گے " جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی پہلی فارم کا استعمال کیا جاتاہے۔
اِس Tense میں helping verbs یعنی will اور shall استعمال ہوتے ہیں۔
اگر جملہ کا subject کسی کا نام یا he, she, it, you, they ہے تو جملہ میں will استعمال ہوتا ہے۔
جملہ کا subject اگر I یا we ہے تو جملہ میں shall استعمال ہوتا ہے۔
ایک بات نوٹ کرلیں subject کے لیے will یا shall کا استعمال ہمیشہ اُوپر دیے گئے rules کے مطابق کرینگے لیکن اگر آپ نے کسی بات پر زوردینا ہو یا کسی بات کو یقینی بناکر پیش کرنا ہوتا ہے مثلاً 'میں کل لاہورضرور جاوں گا' تو اِس صورت میں will اور shall کا استعمال اُلٹا ہوگا،یعنی I اور we کے لیے will استعمال کرینگے اور he, she it, you, they, کے لیے shall استعمال کرینگے۔
POSITIVE SENTENCES
مثبت جملے
Subject + will/shall + 1st form of verb + object
:مثالیں
وہ کل سکول جائے گا
He will go to school tomorrow.
وہ کھانا کھائے گا
He will eat the meal.
وہ یہ کتاب پڑھےگی
She will read this book.
میں ایک کمپئوٹر خریدوں گا
I shall buy a computer.
وہ ایک مضمون لکھے گی
She will write an essay.
وہ تمہار ی مدد کریں گے۔
They will help you.
میں اُس سے کالج میں ملوں گا ۔
I shall meet him in college.
وہ اگلے مہینے اُس سے شادی کرےگا
He will marry her next month.
میں تمہار ا مسئلہ حل کروں گا
I shall solve your problem.
ہم چڑیا گھر جائیں گے۔
We shall go to a zoo.
میں اُسے اُس کے جنم دن پر ایک تحفہ دوں گا
I shall give him a gift on his birthday.
تم پچھتاوگے۔
You will repent.
وہ یہاں آئے گا۔
He will come here.
ہم یہ فلم دیکھیں گے
We shall watch this film.
ڈاکٹراِس میریض کا علاج کرےگا
The doctor will treat this patient.
NEGATIVE SENTENCES
منفی جملے
منفی جملو ں میں will اور shall کے بعد NOT استعمال ہوتا ہے۔
Subject + will/shall + not + 1st form of verb + object
:مثالیں
میں کل سکول نہیں جاوں گا
I shall not go to school tomorrow.
وہ نئی گاڑی نہیں خریدےگا
He will not buy a new car.
وہ اِس سال امتحان نہیں دے گا
He will not take the exam this year.
وہ کھانا نہیں کھائےگی
She will not eat the meal.
وہ یہاں نہیں آئیں گے
They will not come here.
اسلم تم سے نہیں ملےگا
Aslam will not meet you.
وہ گانانہیں گائےگی
She will not sing a song.
وہ اپنا کام نہیں کرے گا
He will not do his work.
میں تمہیں اجازت نہیں دوں گا
I shall not give you permission.
ہم جھوٹ نہیں بولیں گے
We shall not tell a lie.
تم فٹ بال نہیں کھیلوگے
You will not play football.
QUESTION SENTENCES
سوالیہ جملے
سوالیہ جملوں میں will اور shall کو subjectسے پہلے لگایا جاتاہے ۔یعنی جملہ will یا shall سے شروع ہوتا ہے۔
Will/shall + subject + 1st form of verb + object
:مثالیں
کیا وہ لاہور جائے گا؟
Will he go to Lahore?
کیا وہ خط لکھے گی؟
Will she write a letter?
کیا تم اُسے اپنی کتاب دوگے؟
Will you give him your book?
کیا وہ بچوں کو پڑھائے گی؟
Will she teach kids?
کیا ہم چڑیا گھر جائیں گے؟
Shall we go to a zoo?
کیا وہ یہاں آئیں گے؟
Will they come here?
کیا تم میری مدد کروگے؟
Will you help me?
کیا میں اِن کپڑوں میں اچھی لگوں گی؟
Shall I look good in these dresses?
کیا وہ اپنا کیمرہ لائےگا؟
Will he bring his camera?