Past Continuous Tense
فعلِ ماضی جاری
یہ Tense اُن جملوں کے لئے استعمال ہوتا ہے جن میں کام ماضی )گزرے ہوئے وقت ( میں جاری رہا ہوتاہے۔یہ بات نوٹ کرلیں کہ کام ماضی میں ہوا ہوتا ہے اور کچھ وقت کے لئے جاری رہا ہوتا ہے۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخرمیں "رہا تھا"" رہی تھی""رہے تھے " جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی پہلی فارم کے ساتھ ing لگا تے ہیں۔
اِس Tense میں helping verbs یعنی was اور were استعمال ہوتے ہیں۔
اگر جملہ کا subject کسی کا نام یا he, she, it, singular noun ہو تو جملہ میں was استعمال ہوتا ہے۔
جملہ کا subject اگر I, you, we, they, plural noun ہے تو جملہ میں were استعمال ہوتا ہے۔
POSITIVE SENTENCES
مثبت جملے
Subject + was/were + verb(1st form+ing) + object
:مثالیں
میں تمہار ا انتظار کر رہاتھا
I was waiting for you.
وہ سو رہاتھا
He was sleeping.
وہ ایک نطم پڑھ رہی تھا
She was reading a poem.
وہ سکول جا رہاتھا
He was going to school.
وہ ہنس رہے تھے
They were laughing.
بچے کھلونوں سے کھیل رہے تھے
Kids were playing with toys.
ہم اپنا کام کررہے تھے
We were doing our work.
تم کچھ پوچھ رہے تھے
You were asking something.
گلی میں ایک کُتا بھونک رہا تھا
A dog was barking in the street.
وہ رورہی تھی
She was crying.
بارش ہورہی تھی
It was raining.
NEGATIVE SENTENCES
منفی جملے
منفی جملوں میں was اور were کے بعد NOT لگایا جاتا ہے۔
Subject + was/were + not + verb(1st form+ing) + object
:مثالیں
وہ سکول نہیں جا رہے تھا
He was not going to school.
وہ اپنی کتابیں نہیں پڑھ رہی تھی
She was not reading her books.
وہ اپنی دوائی نہیں کھا رہا تھا
He was not taking his medicine.
ساجد اپنا کام نہیں کر رہاتھا
Sajid was not doing his work.
وہ مجھے جواب نہیں دے رہا تھا
He was not answering me.
وہ مجھے پیسے نہیں دے رہے تھے
They were not giving me my money.
ہم فٹ بال نہیں کھیل رہے تھے
We were not playing football.
میں اُسے نہیں دیکھ رہا تھا
I was not looking at him.
تم احتیاط سے گاڑی نہیں چلا رہا تھا
You were not driving the car carefully?
QUESTION SENTENCES
سوالیہ جملے
سوالیہ جملوں میں was اور were کو subject سے پہلےلگایا جاتا ہے۔یعنی جملہwas یا were سے شروع ہوتا ہے۔
Was/were + subject + verb(1st form+ing) + object
:مثالیں
کیا وہ سو رہا تھا؟
Was he sleeping?
کیا وہ ٹی وی دیکھ رہی تھی؟
Was she watching TV?
کیا وہ کرکٹ کھیل رہے تھے؟
Were they playing cricket?
کیا وہ بچوں کو پڑھا رہاتھا۔
Was he teaching kids?
کیا وہ گانا گا رہی تھی؟
Was she singing a song?
کیا ہم کھانا کھا رہے تھے؟
Were we eating the meal?
کیا وہ غریب لوگوں کی مدد کررہاتھا؟
Was he helping poor people?
کیا تم کچھ پوچھ رہے تھے؟
Were you asking something?
کیا میں صحیح جواب دے رہاتھا؟
Was I answering correctly?
کیا تم رورہے تھے؟
Were you crying?