Present Perfect Continuous Tense
فعلِ حال مکمل جاری
یہ Tense اُن جملوں کے لیے استعمال ہوتاہے جن میں کام حال )موجودہ وقت ( میں جاری رہتا ہےاور یہ کام ایک خاص وقت سے چلتا آرہا ہوتا ہے اور ابھی حال میں بھی جاری ہوتاہے۔ اِس لیے جملہ میں کام کے جاری رہنے کے ساتھ وقت کا حوالہ بھی دیا گیا ہوتا ہے۔
اُردو جملوں کی پہچان:
اِن جملوں کے آخر میں "رہاہے""رہی ہے""رہے ہیں" جیسے الفاظ آتے ہیں اور جملہ میں وقت کا حوالہ بھی دیا گیا ہوتا ہے۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی پہلی فارم کے ساتھ ing لگا تے ہیں۔
اِسTense میں helping verbs یعنی has been, have been کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر جملہ کا subject کسی کا نام یا he, she, it, singular noun ہو تو جملہ میں has been استعمال ہوتا ہے۔
جملہ کا subject اگر I, we, they, plural noun ہو تو جملہ میں have been استعمال ہوتا ہے۔
جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ اِن جملو ں میں کام کے وقت کا حوالہ دیا گیا ہوتاہے۔انگریزی میں کام کے وقت کو ظاہر کرنے کے لیے since اور for استعمال ہوتے ہیں۔اگر کام کے شروع ہونے کا وقت بالکل صحیح معلوم ہو ) مثلا 2015 سے ، 3 بجے سے ( تو since استعمال ہوگا۔ اگر کام کے شروع ہونے ک ا صحیح وقت معلوم نہیں ہولیکن صرف وقت کا دورانیہ دیا گیا ہو )مثلا 4دنوں سے ، 5 گھنٹوں سے ( تو for استعمال ہوگا۔
POSITIVE SENTENCES
مثبت جملے
Subject + has/have + been + verb (1st form+ing) + since/for + time
:مثالیں
وہ 2015 سے لاہور میں رہ رہا ہے۔
He has been living in Lahore since 2015.
وہ چارسالوں سے ایک کارخانے میں کام کررہا ہے۔
He has been working in a factory for four years.
ساجد 5 جون 2020سےبچوں کو پڑھا رہا ہے۔
Sajid has been teaching kids since 5th June 2020.
وہ پیر سے یہ کتاب پڑھ رہی ہے۔
She has been reading this book since Monday.
میں تین سالوں سے اُس کی مدد کر رہا ہوں
I have been helping him for three days.
ہم 10بجے سے تمہار ا انتظار کرر ہے ہیں
We have been waiting for you since 10 O’clock.
وہ چار گھنٹوں سے کرکٹ کھیل رہے ہیں
They have been playing cricket for four hours.
میں چھ مہینوں سے یہ کمپئوٹر استعمال کر رہا ہوں
I have been using this computer for six months.
بچے صبح سے ٹی وی دیکھ رہے ہیں
Kids have been watching TV since morning.
وہ پانچ دنوں سے امتحان کے لیے تیاری کر رہی ہے۔
She has been making preparation for exam for five days.
تین گھنٹوں سے بارش ہورہی ہے۔
It has been raining for three hours.
NEGATIVE SENTENCES
منفی جملے
منفی جملوں میں have not been یا has not been استعمال ہوتا ہے۔
Subject + has/have + not+ been + verb (1st form+ing) + since/for + time
:مثالیں
وہ تین دنوں سے سکول نہیں جار ہا ہے۔
He has not been going to school for three days.
وہ 2012 سے پاکستان میں نہیں رہ رہا ہے۔
He has not been living in Pakistan since 2012.
وہ پانچ دنوں سےاپنی کتابیں نہیں پڑھ رہی ہے ۔
She has not been reading her books for five days.
ہم اتوار سے ٹی وی نہیں دیکھ رہے ہیں
We have not been watching TV since Sunday.
وہ سات گھنٹوں سے کھانا نہیں کھا رہی ہے۔
They have not been eating the meal for seven hours.
میں 20 فروری 2021 سے اپنا کمپئوٹر استعال نہیں کررہاہوں۔
I have not been using my computer since 20th February 2021.
اسلم تین مہینوں سے اپنا کام نہیں کر رہا ہے۔
Aslam has not been doing his work for three months.
صبح سے بارش نہیں ہورہی ہے۔
It has not been raining since morning.
QUESTION SENTENCES
سوالیہ جملے
سوالیہ جملوں میں have یا has کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہےاور been جملہ کے اندر subject کے بعد آتاہے۔یعنی جملہ have یا has سے شروع ہوتا ہے۔
Has/have + subject + been + verb (1st form+ing) + since/for + time
:مثالیں
کیا وہ 2015 سے لاہور میں رہ رہاہے؟
Has he been living in Lahore since 2015?
کیا وہ تین گھنٹوں سے اپنے کپڑے دھو رہی ہے؟
Has she been washing her clothes for three hours?
کیا تم دو سال سے اِس ہسپتال میں کام کررہے ہو؟
Have you been working in this hospital for two years?
کیا تم 8 بجے سے میرا انتظار کررہے ہو؟
Have you been waiting for me since 8 O’clock?
کیا ہم اِتوار سے ٹی وی دیکھ رہے ہیں؟
Have we been watching TV since Sunday?
کیا میں تمہیں دو مہینوں سے تنگ کر رہا ہوں؟
Have I been teasing you for two months?
کیا وہ چار دنوں سے کرکٹ کھیل رہے ہیں؟
Have they been playing cricket for four days?