STUDY
AND
EXAM
.COM
Past Perfect Tense
فعلِ ماضی مکمل
یہ Tense اُن جملوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جن میں کام ماضی میں مکمل ہوچکا ہوتا ہے۔اِن جملوں میں تاثر یہ ملتا ہے کہ کام بہت عرصہ پہلے ہوچکا تھا۔
اُردو گرائمر میں جو کام مکمل ہوا ہوتا ہے تو اُس کے لئے عموماً دو الفاظ استعمال ہوتےہیں 'ماضیِ قریب ' اور 'ماضیِ بعید'۔ماضیِ قریب کا مطلب ہے جو کام ابھی قریب ماضی میں ہوچکا ہوتا ہےاور ماضیِ بعید کا مطلب دور والا ماضی ہے یعنی کام بہت عرصہ پہلے ہوا ہوتاہے۔ کے Past Perfect Tense جملے ماضیِ بعید کے ہوتے ہیں۔ کے Present Perfect Tense اِس کے برعکس جملے ماضیِ قریب کے ہوتے ہیں۔
اُردو جملوں کی پہچان:اِن جملوں کے آخر میں"چکاتھا" "چکی تھی""چکے تھے""کیاتھا" "لیاتھا" جیسے الفاظ آتے ہیں۔
انگریزی میں ترجمہ کرنے کا طریقہ:
اِس Tense میں verb کی تیسری فارم کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اِس Tense میں helping verb یعنی had کا استعمال ہوتا ہے۔
POSITIVE SENTENCES
مثبت جملے
Subject + had + 3rd form of verb + object
:مثالیںوہ اپنا کام ختم کر چکا تھا
He had finished his work.
وہ امتحان پاس کرچکی تھی
She had passed the exam.
وہ آمریکہ جا چکاتھا
He had gone to America.
میں نے اُسے قرض دیا تھا
I had given him a loan.
اُنہوں نے گاڑی خریدی تھی
They had bought a car.
وہ سارے پیسے خرچ کرچکا تھا
He had spent all the money.
ہم اپنا گھر بنا چکے تھے
We had built our house.
وہ اپنے مشن میں کامیا ب ہوگئے تھے
They had succeeded in their mission.
میں نے اُسے کہیں دیکھا تھا
I had seen him somewhere.
تم نے مجھے دھوکہ دیا تھا
You had cheated me.
بارش ہورہی تھی
It was raining.
تم میرے وہاں پہنچنے سے پہلے جا چکے تھے
You had gone before I reached there.
مریض ڈاکٹرکے آنے سے پہلے مر چکا تھا
The patient had died before the doctor came.
NEGATIVE SENTENCES
منفی جملے
منفی جملوں میں had کے بعد NOT آئے گا۔
Subject + had + not + 3rd form of verb + object
:مثالیں
وہ سکول نہیں گیاتھا
He had not gone to school.
وہ خط نہیں لکھ چکی تھی
She had not written a letter. .
وہ اپنے گھر نہیں پہنچ چکا تھا
He had not reached his home.
اُس نے اپنا کام مکمل نہیں کیا تھا
She had not completed his work.
تم نے میری مدد نہیں کی تھی
You had not helped me.
میں نے اُسے نہیں دیکھا تھا۔
I had not seen him.
اُنہوں نے اُسے نہیں پِہچانا تھا
They had not recognized him.
اُنہوں نے نیا گھر نہیں خریدا تھا
We had not bought a new house.
وقاص سارے پیسے خرچ نہیں کرچکا تھا
Waqas had not spent all the money.
QUESTION SENTENCES
سوالیہ جملے
سوالیہ جملوں میں had کو subject سے پہلے لگایا جاتا ہے،یعنی سوالیہ جملے had سے شروع ہوتےہیں۔
Had + subject + 3rd form of verb + object
:مثالیں کیاوہ اپنا کام کر چکا تھا؟
Had he done his work?
کیا وہ اپنا کمرہ صاف کرچکی تھی؟
Had she cleaned her room?
کیا تم نے سچ بولاتھا؟
Had you spoken the truth?
کیا وہ مقابلہ جیت گئے تھے؟
Had they the won competition?
کیا تم نے اُسے دیکھا تھا؟
Had you seen him?
کیا وہ تمہیں پیسے دے چکاتھا؟
Had he given you money?
کیا صائمہ نے گلاس توڑ ا تھا؟
Had Saima broken the glass?
کیا انہوں نے اپنا کاروبار شروع کیا تھا؟
Had they started their business?
کیا میں نے تمہیں تنگ کیا تھا؟
Had I teased you?
کیا اُس نے تمہیں اپنی بیماری کے بارے میں بتایا تھا؟
Had he told you about his illness?
TENSES IN URDU